اولاد کی خوشی

Hormonal Imbalance, Menstrual Irregularity & Infertility / Saffron Plates & Basil Seed Drink

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: شادی کو تین سال ہو گئے ہیں مگر اولاد کی نعمت سے محروم ہوں۔ شادی سے قبل سے ہی ایام میں شدید بے قاعدگی اور ہارمونل ڈسٹربنس ہے۔ کبھی کئی ماہ ناغہ رہتا ہے اور کبھی 15 دن میں شروع ہو جاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جادو یا نظرِ بد ہے۔ کوئی روحانی علاج بتائیں تاکہ بیماری دور ہو اور اولاد نصیب ہو۔

وظیفہ مبارک و نقش

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ یَا عَجَائِبَ الْخَلْقِ وَ یَا وَرَاءَ الْخَفَاوَا

ترکیب و طریقہ کار

چینی کی پلیٹوں پر 'بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ یَا عَجَائِبَ الْخَلْقِ وَ یَا وَرَاءَ الْخَفَاوَا' زعفران سے لکھ کر سبز شعاعوں کے پانی سے دھو کر صبح و شام 21 روز تک پئیں۔
تیز نمک، مصالحوں اور مرچ سے پرہیز کریں۔ لوکی، توری اور ٹنڈہ زیادہ کھائیں۔
تخم بالنگو کا شربت بنا کر پیا کریں۔ صحت یاب ہونے کے بعد انشاء اللہ اولاد کی خوشی نصیب ہو گی۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital