آنکھوں سے چنگاریاں

Severe Visual/Auditory Hallucinations & Demonic Shadow / Salt-Free Diet & Negative Burial

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: 20 سال سے مجھ پر ایک جن یا شیطان مسلط ہے۔ وہ مجھے ہر وقت نظر آتا ہے، اس کی کالی داڑھی، چھوٹی آنکھیں جن سے چنگاریاں نکلتی ہیں اور ہاتھ میں جھاڑو اور پاخانے کی ٹوکری ہوتی ہے۔ وہ میرے اندر حلول کر کے پنجابی میں گانے گاتا ہے حالانکہ میں صرف اردو جانتا ہوں۔ لوگ مجھ پر پتھراؤ کرتے تھے، رشتہ داروں نے تعلق توڑ دیا۔ وہ شیطان اللہ اور رسول ﷺ کی شان میں گستاخیاں کرتا ہے اور مجھے نماز پڑھنے نہیں دیتا۔ اس سے نجات دلائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

اے شیطان! میں نے تجھ کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے

ترکیب و طریقہ کار

پہلا کام یہ کریں کہ 2 ہفتے تک کھانے میں نمک بالکل بند کر دیں۔
دوسرا کام یہ کریں کہ اپنے پورے جسم کا ایک نیگیٹو (Negative) بنوائیں اور فوٹوگرافر سے کہیں کہ وہ اس پر کوئی رنگ وغیرہ نہ لگائے۔
اس نیگیٹو کو سیاہ رنگ کے کپڑے میں لپیٹ کر کسی ویران اور غیر آباد جگہ جائیں۔ وہاں زمین میں ایک فٹ گہرا گڑھا کھودیں۔
نیگیٹو کو سیاہ کپڑے سے نکال کر اس کو غور سے دیکھیں اور گڑھے میں رکھ دیں، پھر یہ کہتے ہوئے مٹی ڈال دیں: 'اے شیطان! میں نے تجھ کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے'۔ انشاء اللہ فوری نجات مل جائے گی۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital