ایک ہاتھ بے کار ہو گیا ہے

Paralysis of Arm and Leg Following Stroke / Surah Yusuf Verse 1 Plates

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: دو سال پہلے رمضان میں امی کو چکر آئے، گھبراہٹ ہوئی، بے ہوش ہو گئیں اور منہ سے جھاگ نکلنے لگی۔ ہوش میں آنے پر سیدھے ہاتھ اور سیدھے پیر نے کام کرنا چھوڑ دیا اور بول بھی نہیں سکتی تھیں۔ 6 ماہ ہسپتال میں رہیں، اب چل تو سکتی ہیں مگر سیدھا ہاتھ بالکل کام نہیں کرتا۔ جسم پر سوئیاں لگا کر حرارت دی جاتی ہے۔ امی کی عمر 32 سال ہے۔ کوئی روحانی علاج بتائیں جس سے مکمل شفا ہو۔

وظیفہ مبارک و نقش

الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ (سورۃ یوسف آیت ۱)

ترکیب و طریقہ کار

سورۂ یوسف کی پہلی آیت: 'بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ' پڑھ کر دم کر کے پئیں۔
تین عدد سفید چینی کی پلیٹوں پر زردہ کے رنگ اور عرقِ گلاب سے یہ آیت لکھ کر صبح، شام اور رات کو ایک ایک پلیٹ پانی سے دھو کر پلائیں، 90 دن تک۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital