ایک مٹھی چنے

Severe Skepticism, Suspicion & Father's Depression / Chickpeas Remedy

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: ہمارے والد صاحب خود انگلینڈ سے FRCS ڈاکٹر ہیں۔ پچھلے دو تین سال سے شدید وہم، بدگمانی اور ڈپریشن میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ سب پر سے ان کا اعتبار اٹھ گیا ہے، ہر ایک کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، نوکری چھوڑ دی، نہ نماز پڑھتے ہیں نہ روزہ نہ کسی سے ملتے ہیں۔ کوئی وظیفہ بتائیں کہ وہ نارمل ہو جائیں اور ان کا ڈپریشن ختم ہو۔ چونکہ وہ خود نہیں پڑھیں گے اس لئے والدہ کے پڑھنے کے لئے کوئی عمل بتائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ / چنے پر دم

ترکیب و طریقہ کار

آپ کی والدہ صاحبہ ایک مٹھی چنے لے کر ان کو شمار کریں۔ چنے جتنے ہوں اتنی تعداد میں 'بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ' پڑھ کر پانی پر دم کر کے اپنے شوہر کو پلائیں۔
عمل کرنے کا کوئی وقت نہیں ہے بس خیال رکھا جائے کہ یہ عمل زوال کے وقت نہ کیا جائے۔ ہفتہ میں کوئی بھی دن مقرر کیا جا سکتا ہے لیکن اچھا یہ ہے کہ منگل کا دن ہو۔
اس کے ساتھ ساتھ کمرہ میں ایسی سینری لگا دی جائے جس میں ایک پرندے پر سیاہ مارکر سے کراس (X) بنا دیا جائے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital