اللہ کے دوستوں کو خوف نہیں
Paranoia, Fear of Kidnapping & Stalking Phobia / Quranic Verse & Apple Murabba
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: ڈھائی ماہ پہلے ایک موٹا تازہ شخص صدر بازار میں میرے پیچھے لگ گیا۔ میں ایک دکان میں چھپ گیا مگر جب بس اسٹاپ پہنچا تو وہ پھر میرے قریب آ کر گھورنے اور اشارے کرنے لگا۔ اچانک گاڑی آئی تو میں سوار ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد سے مجھ پر شدید خوف طاری ہے کہ کوئی مجھے اغوا کر لے گا یا گھر سے اٹھا لے گا۔ مجھے لگتا ہے لوگ میری نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈیوٹی پر جاتے ہوئے لرزتا ہوں، گھر سے نکلنا بند کر دیا ہے، ہر موٹے آدمی کو دیکھ کر کانپ اٹھتا ہوں۔
وظیفہ مبارک و نقش
أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
ترکیب و طریقہ کار
چلتے پھرتے با وضو 'بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ - أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ' پڑھا کریں۔ اگر وضو ساقط ہونے کی ضرورت ہو تو اپنے اوپر جبر نہ کریں، وضو ساقط ہونے دیں، دوبارہ کر لیں۔
روزانہ صبح کے وقت سیب کا مربہ کھائیں اور عصر کے بعد 'خمیرہ مروارید' استعمال کریں۔
رات کو سوتے وقت کمرہ میں نیلا بلب روشن رکھیں۔
روزانہ صبح کے وقت سیب کا مربہ کھائیں اور عصر کے بعد 'خمیرہ مروارید' استعمال کریں۔
رات کو سوتے وقت کمرہ میں نیلا بلب روشن رکھیں۔