اللہ کے دوست

Severe Poverty, Starvation and Opening Doors of Sustenance / Ayat-e-Kareema at 2:45 AM

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: جناب عالی! میں پندرہ سال سے غربت میں مبتلا ہوں، ہنرمند بھی ہوں۔ کبھی بہت بڑا ٹھیکیدار بھی تھا لیکن اب مزدوری بھی نہیں ملتی۔ آٹھ افراد کھانے والے ہیں۔ اس وقت آپ مجھے فاقہ کشی کی حالت میں سمجھئے۔ میں نے بہت کوشش کی ہے کہ مجھے رزقِ حلال مل جائے لیکن کوئی سہارا نہیں ملا۔ کسی مردِ کامل کی بھی مجھے تلاش ہے، وہ بھی نہیں ملا۔ کسی نے کہا سورۂ یٰس 41 دن پڑھو، میں نے 3 سال بلا ناغہ پڑھی، سورۂ مزمل، سورۂ ملک پڑھی۔ یا عزیز، یا رزاق پڑھا، کلمہ طیبہ کا ورد کیا۔ اب نہ بہن بھائی رہے نہ کوئی رشتہ دار، پیٹ بھر کھانا نہیں ملتا، گھر چھوٹ گیا، بیوی بیمار ہے۔ مزدور کے لئے جاؤں تو لوگ بد نصیب کہہ کر ٹھکرا دیتے ہیں۔ ایمان میں بھی کمی ہو رہی ہے۔ راہِ کرم مجھ پر نظر کر کے رسوائی سے بچا لیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

آیتِ کریمہ (لَّا إِلٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ) / یَا اَللّٰهُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ

ترکیب و طریقہ کار

کوئی بھی چادر احرام کی طرح باندھ کر ننگے سر اور ننگے پیر کھلے آسمان کے نیچے رات کو 2 بج کر 45 منٹ پر کھڑے ہو جائیں۔
نماز کی طرح نیت باندھ لیں اور 100 بار آیت کریمہ پڑھ کر 100 بار یہ دعا کریں: 'یا اللہ یا رحمن یا رحیم، میری بدبختی ختم کر، میرے لئے آسائش اور آرام کے وسائل عطا فرما دے'۔
21 روز کے بعد یہ عمل نہ کریں۔ انشاء اللہ حالات درست ہو جائیں گے۔
حالات درست ہونے پر اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ سے کسی کی دل آزاری نہ ہو اور آپ ہرگز کسی سائل کو نہ جھڑکیں۔ فقراء اللہ کے دوست ہوتے ہیں، ان سے دوستی رکھیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital