کرکٹر اور بیٹنگ

Cricketer and Batting Performance / Aura Mastery

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میں ایک کرکٹ پلیئر ہوں اور میرا مسئلہ یہ ہے کہ باوجود کئی سال کی محنت کے میری بیٹنگ میں وہ نکھار نہیں آیا جو اتنے عرصے کی مشق سے آ جانا چاہئے تھا۔ عموماً مجھے فاسٹ اور اسپن دونوں قسم کی باؤلنگ سے واسطہ پڑتا ہے مگر کسی کو بھی اعتماد سے نہیں کھیل سکتا۔ دعا ہے کہ کوئی ایسا طریقہ بتائیں جس سے اس مشکل کا سدباب ہو جائے۔ میں آپ کی عنایتوں کے لئے ہر دم آپ کا مشکور رہوں گا۔

وظیفہ مبارک و نقش

جسمِ مثالی (AURA) کا مراقبہ

ترکیب و طریقہ کار

ہر آدمی کے اوپر مکمل مجسم ایک اور آدمی ہوتا ہے جس کو سائنس دان AURA کہتے ہیں۔ روحانی قانون کے مطابق زندگی کا ہر عمل اس اور اپر منحصر ہوتا ہے۔ آپ اپنے جسم مثالی (AURA) سے کام لیں۔ دنیا میں انشاء اللہ واحد کھلاڑی بن جائیں گے۔
رات کے وقت دو بج کر پینتالیس منٹ سو کر اٹھ جائیں، غسل کر لیں۔ غسل نہ کر سکیں تو منہ ہاتھ دھو لیں اور کھڑے ہو کر ایک لوٹا پانی دونوں پیروں پر بہا دیں۔
اب کسی کھلی اور صاف ستھری جگہ پر بیٹھ کر مراقبہ کریں۔ مراقبہ میں دیکھیں کہ گوشت پوست کے بدن کے 9 انچ اوپر ایک اور آپ ہیں۔ جب یہ روشنیوں کا جسم سامنے آ جائے تو ارادے کے ساتھ ہاتھ گھما کر بیٹنگ کریں۔ تقریباً دس منٹ تک یہ عمل دہراتے رہیں۔
اس بات کا خیال رکھا جائے کہ مراقبہ کے اندر بیٹنگ کرتے وقت گوشت پوست کا ہاتھ نہیں ہلنا چاہئے۔ یک سوئی کے ساتھ یہ عمل کر لیا گیا تو چالیس روز کی مشق کافی ہے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital