ابا ماریں گے

Drowsiness during Studies, Fear of Abuse & Weak Memory / Surah Al-Qamar

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میرا بیٹا آٹھویں کلاس کا طالب علم ہے۔ پڑھائی کے دوران اسے شدید نیند ستاتی ہے، کتاب کھولتے ہی آنکھیں بند ہو جاتی ہیں۔ اس نیند کی وجہ سے والد نے اسے بے رحمی سے کئی بار مارا ہے۔ اس کا حافظہ بھی بہت کمزور ہو گیا ہے، یاد کیا ہوا سبق فوراً بھول جاتا ہے۔ کوئی دعا یا علاج بتائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ

ترکیب و طریقہ کار

بچے کا شعور کمزور ہے اور جب وہ پڑھنے بیٹھتا ہے تو شعور پر بوجھ پڑتا ہے۔ باپ کا مارنا پیٹنا دماغ کو اور خوفزدہ کر کے مفلوج کر دیتا ہے۔ پٹائی بالکل بند کر دیں ورنہ بچہ بالکل کند ذہن ہو جائے گا۔
بچے کو میٹھی چیزیں کم کھلائیں اور رات کو سوتے وقت اس کے سرہانے کھڑی ہو کر سورۂ قمر (پارہ 27) کی آیت: 'وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ' دھیمی آواز سے پڑھ دیا کریں کہ نیند خراب نہ ہو۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital