ایک منٹ سورج دیکھئے

Overcoming Irritability and Mental Exhaustion / Solar Gazing & Ya Wadoodo

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میں ایک بہت ہی مجبور لڑکی ہوں، ایم اے کی طالبہ ہوں۔ چند وجوہات کی بنا پر ٹوٹ پھوٹ کر رہ گئی ہوں۔ مجھے غصہ بہت آنے لگا ہے، ہر وقت جھنجھلاہٹ اور بیزاری سوار رہتی ہے۔ غیر ارادی طور پر قوتِ ارادی اور مستقل مزاجی ختم ہو گئی ہے جس کا اثر پڑھائی پر پڑ رہا ہے۔

وظیفہ مبارک و نقش

یَا وَدُوْدُ / طلوعِ آفتاب کا عمل

ترکیب و طریقہ کار

آپ کے تمام مسائل کا حل یہ ہے کہ آپ کی شادی جلد از جلد ہو جائے۔ اچھی جگہ شادی ہونے کے لئے یہ وظیفہ لکھ رہے ہیں:
صبح بہت سویرے بیدار ہو کر ایسی جگہ بیٹھ جائیں جہاں نکلتا ہوا سورج نظر آئے۔ جیسے سورج کی ٹکیہ نمودار ہو، سانس روک کر دل ہی دل میں 'یا ودود' پڑھیں۔ یہ عمل کسی بھی حالت میں ایک منٹ سے زیادہ نہ کیا جائے اور نظریں سورج پر مرکوز رہیں۔
نوٹ: عمل کی مدت ایک ماہ ایک دن (31 دن) ہے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital