اندرونی چوٹ
Internal Injury & Chronic Rib/Back Pain in Winter / Chromotherapy Oils
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: پانچ سال پہلے میرے شوہر سوات سے پشاور آ رہے تھے کہ بس الٹ گئی اور سینے میں اندرونی چوٹ آئی۔ اب جب سردی زیادہ پڑتی ہے تو پسلیوں میں سخت درد ہوتا ہے۔ سینے پر بال زیادہ ہونے کی وجہ سے مالش نہیں ہو سکتی۔ بچپن میں سیڑھی سے سر کے بل گرے تھے جس سے کمر میں بھی چوٹ بیٹھ گئی ہے اور سردیوں میں کمر میں بھی شدید درد ہوتا ہے۔ کوئی دعا یا علاج بتائیں۔
وظیفہ مبارک و نقش
سبز اور سرخ شعاعوں کا تیل
ترکیب و طریقہ کار
سینے پر بال ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آپ پسلیوں پر سبز شعاعوں کا تیل اور کمر پر سرخ شعاعوں کا تیل دائروں میں مالش کریں۔
ایک مرتبہ رات کو سوتے وقت اور ایک بار دن میں دس دس منٹ مالش کی جائے۔ ٹھنڈی اور کھٹی چیزوں سے پرہیز ضروری ہے۔
ایک مرتبہ رات کو سوتے وقت اور ایک بار دن میں دس دس منٹ مالش کی جائے۔ ٹھنڈی اور کھٹی چیزوں سے پرہیز ضروری ہے۔