ایک مرض جو ماں سے ملا
Inherited Obsessive-Compulsive Disorder (OCD) and Hallucinations
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: میری خالہ زاد بہن، غیر شادی شدہ، آٹھویں کلاس میں اکثر مجمع میں بے ہوش ہو جاتی تھی۔ ایف ایس سی میں آئی تو سر میں شدید درد، آنکھوں میں سلیبس پڑنے لگیں اور نظر بے حد کمزور ہو گئی۔ بعد میں ایسا وہم ہو گیا کہ جس چوکی پر بیٹھ کر وضو کرتی اسے بار بار دھوتی، وضو کا لوٹا بھی بار بار دھوتی۔ سارا دن ہاتھ دھوتی رہتی ہے، تولیے بدلتی رہتی ہے۔ اب رشتہ دار پیار کریں تو کپڑے اور بستر بدلواتی ہے۔ تکلیف زیادہ ہونے پر جن اور پریاں نظر آتی ہیں۔ گھر والوں کے چہرے بدصورت نظر آتے ہیں۔ بجلی کے جھٹکے بھی لگوائے مگر افاقہ نہیں ہوا۔
وظیفہ مبارک و نقش
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ / ۸۱ ۸۱ ۸۱ / یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ
ترکیب و طریقہ کار
یہ مرض ایک دماغی مرض ہے جو وراثت میں منتقل ہو سکتا ہے۔ خون میں شوگر اور نمکیات کا توازن بگڑنے اور اعصابی خلیوں کی ٹوٹ پھوٹ سے یہ وہم لاحق ہوتا ہے۔ دیسی ادویات سے شوگر اور نمکیات نارمل رکھیں۔
تین عدد سفید چینی کی پلیٹوں پر زعفران اور عرقِ گلاب سے بسم اللہ، '۸۱ ۸۱ ۸۱' (تین قطاریں) اور 'یا حی یا قیوم' لکھ کر ایک پلیٹ صبح، ایک شام، ایک رات کو پانی سے دھو کر پلائیں چالیس روز تک۔ مادی علاج بھی جاری رکھیں۔
تین عدد سفید چینی کی پلیٹوں پر زعفران اور عرقِ گلاب سے بسم اللہ، '۸۱ ۸۱ ۸۱' (تین قطاریں) اور 'یا حی یا قیوم' لکھ کر ایک پلیٹ صبح، ایک شام، ایک رات کو پانی سے دھو کر پلائیں چالیس روز تک۔ مادی علاج بھی جاری رکھیں۔