امی نہیں مانتیں
Career Success in Security Forces & Overcoming Marriage Obstacles / Surah Yaseen
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: میں چاہتی ہوں کہ میرا مستقبل روشن ہو۔ میں پی آئی اے میں سیکیورٹی فورس میں ایڈمیشن لینا چاہتی ہوں اور ہر صورت میں سروس کرنا چاہتی ہوں۔ آپ سے التماس ہے کہ آپ مجھے کوئی عمل یا وظیفہ بتائیں جس سے میرا یہ کام بخوبی انجام پائے اور میرا مستقبل روشن ہو۔ دوسرا یہ کہ میں ایک شخص کو پسند کرتی ہوں وہ بھی مجھے پسند کرتے ہیں۔ ہمارے درمیان کوئی غلط مراسم نہیں ہیں۔ شادی نہ ہونے کی وجہ صرف یہ ہے کہ وہ میمن ہیں اور ان کی امی نہیں مانتیں۔ ہم دونوں شرعی و قانونی طور پر شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتے ہیں۔ دونوں کاموں کے لئے وظیفہ بتائیں۔
وظیفہ مبارک و نقش
إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ
ترکیب و طریقہ کار
آپ دونوں صاحبان رات کے وقت 12 بجے کے بعد وضو کر کے مصلے پر بیٹھ کر اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 100 مرتبہ سورۃ یٰسین کی آیت: 'إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ' پڑھ کر مقصد حاصل ہونے کی دعا کریں۔
عمل کی مدت 90 دن ہے۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کر لیں۔
عمل کی مدت 90 دن ہے۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کر لیں۔