آنکھ کی بینائی زائل ہو چکی ہے

Loss of Eyesight and Bedwetting / Blue Chromotherapy & Honey

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری دائیں آنکھ کی بینائی تقریباً چار سال سے بالکل ضائع ہو گئی ہے۔ مرض کی ابتداء اس طرح ہوئی کہ دو تین دن تک بغیر تکلیف کے آنکھوں میں سرخی رہی اور بینائی جاتی رہی۔ پتلیاں پھیل گئیں اور پوری آنکھ کا رنگ سرمئی ہو گیا ہے نیز سیاہ اور سفید دیدے کا رنگ خلط ملط ہو گیا ہے۔ مختلف قسم کے علاج کئے گئے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں نے بھی علاج کیا۔ سب کا خیال یہ ہے کہ پیٹ میں کینچوے ہیں۔ جن کی وجہ سے بینائی زائل ہوئی ہے۔ مجھے ایک دوسری تکلیف یہ ہے کہ سوتے ہوئے بستر میں پیشاب ہو جاتا ہے۔ براہِ کرم میری ان تکلیفوں کے لئے کوئی مناسب علاج تجویز فرمائیے۔

وظیفہ مبارک و نقش

اَلرَّضَاعَتُ عَمَّا نَوَيْلَ / نیلی شعاعوں کا شیشہ

ترکیب و طریقہ کار

بازار سے 9x12 انچ کا ایک صاف شفاف شیشہ خرید لیجئے۔ (شیشہ سے مراد سادہ شیشہ ہے، آئینہ نہیں)۔ شیشہ پر گہرا نیلا رنگ کا پینٹ کرا کے ایسی جگہ رکھ دیں جہاں بار بار آپ کی نظر پڑتی رہے۔
ارادتاً بھی دیکھئے، رات کے وقت خاص طور سے پینٹ شدہ شیشہ کو دیکھتے دیکھتے سو جایئے اور تین ماہ بعد قدرت کی کرشمہ سازی کا مشاہدہ کیجئے۔
رات کو سوتے وقت ایک چمچہ خالص شہد پر ایک بار 'اَلرَّضَاعَتُ عَمَّا نَوَيْلَ' پڑھ کر دم کر کے کھا لیا کریں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital