آشوبِ چشم اور پیاز کا عرق
Conjunctivitis and Eye Inflammation / Onion Juice and Honey
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: گزارش ہے کہ میری لڑکی کافی عرصے سے آنکھوں کے درد میں مبتلا ہے۔ ایک آنکھ سے پانی بہتا رہتا ہے۔ میں ایک غریب مزدور آدمی ہوں۔ غریب ہونے کے باوجود میں نے لڑکی کا کافی علاج کرایا۔ لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ مہربانی فرما کر کوئی سستا یونانی نسخہ تحریر فرما دیں۔ خدا نہ کرے، آنکھوں کا معاملہ ہے کوئی اور نئی بیماری نہ ہو جائے۔
وظیفہ مبارک و نقش
یَا نُوْرُ / پیاز کا عرق اور شہد
ترکیب و طریقہ کار
پیاز کے عرق میں خالص شہد ملا کر جست کی ایک ایک سلائی رات کو سوتے وقت اور دن میں دو مرتبہ آنکھوں میں لگائیں۔ انشاء اللہ چند دنوں میں آنکھوں کا دکھنا ختم ہو جائے گا۔ دوا لگانے میں آنکھوں سے پانی نکلے تو گھبرائیں نہیں۔
اس بات کا خیال رکھیں کہ شہد خالص ہونا چاہئے۔ رات کو سوتے وقت سات بار 'یا نور' پڑھ کر دونوں انگوٹھوں پر دم کر کے آنکھوں کے اوپر پھیر لیا کریں۔
اس بات کا خیال رکھیں کہ شہد خالص ہونا چاہئے۔ رات کو سوتے وقت سات بار 'یا نور' پڑھ کر دونوں انگوٹھوں پر دم کر کے آنکھوں کے اوپر پھیر لیا کریں۔