ان دنوں باجی حاملہ تھیں
Repeated Miscarriages and Pregnancy Complications / Taweez Umm-us-Sibyan
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: آج سے تقریباً چار سال پہلے کی بات ہے باجی دوپہر کو سو رہی تھیں کہ اچانک ان کو تھپڑ لگا۔ وہ چیخ مار کر اٹھیں تو کوئی آدمی وغیرہ نظر نہیں آیا۔ ہمارے بہنوئی بھی گھر پر نہیں تھے۔ ان دنوں باجی حاملہ تھیں۔ اس تھپڑ کے کچھ دن بعد ابارشن ہو گیا۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے باجی کو پھر دو ماہ بعد امید دکھائی دی۔ مگر پھر فوراً ہی ابارشن ہو گیا۔ پھر دوبارہ ہسپتال دکھایا۔ انہوں نے ایڈمٹ کر لیا اور باجی بہت کمزور ہو گئیں لیکن کوئی بیماری سمجھ میں نہیں آئی۔ اور جب تیسری دفعہ اللہ تعالیٰ کے رحم سے امید سے ہوئیں تو ان کو بہت تکلیف ہوئی۔ دن میں تیس تیس چالیس چالیس دفعہ الٹیاں آتی ہیں۔ پانی تک ہضم نہیں ہوتا تھا۔ ایسے لگتا تھا جیسے کوئی دل نوچ رہا ہے۔ پھر ہمیں کسی نے بتایا کہ ان کو سکھر لے جائیں۔ وہاں ایک روحانی بزرگ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی گندی چیز کا سایہ ہے۔ انہوں نے تقریباً ایک ہفتہ تک علاج کیا اور باجی بالکل ٹھیک ہو گئیں اور اللہ نے ایک چاند سی بیٹی عطا کی۔ اب پھر باجی امید سے ہیں۔ دوسرا ماہ جا رہا ہے اور اب پھر وہی حالت بلکہ اس سے بھی بدتر حالت ہو گئی ہے۔ باجی نہ اٹھ سکتی ہیں، نہ بیٹھ سکتی ہیں۔ ایسے لگتا ہے جیسے کوئی دل نوچ رہا ہے اور دل کو دبایا ہوا ہے۔ سارا دن طبیعت خراب رہتی ہے۔ نہ کچھ کھاتی ہیں اور نہ پیتی ہیں۔ کئی جگہ سے علاج کروا چکے ہیں مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ براہِ کرم ہماری داد رسی فرمائیں۔ آپ کے لئے دعا گو رہیں گے۔
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
ہر جمعرات کو دو روپیہ خیرات کریں اور ہر ہفتے میں ایک بار کپڑے کے خول سے نکالے بغیر تعویذ کو لوبان کی دھونی ضرور دیں۔