شعور اور مٹھاس

Consciousness and Sweetness / Panic Attacks and Gas

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میں اگر موت کی خبر یا کوئی اور بری خبر سن لوں تو ہاتھ پیر بے جان ہو جاتے ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب میں بھی ختم ہونے والا ہو۔ انہیں خیالات میں سانس پھولنے لگتا ہے اور دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔ یہ کیفیات بعض اوقات اتنی شدید ہوتی ہیں کہ میں چپکے چپکے رونا شروع کر دیتا ہوں تب کہیں طبیعت میں سکون محسوس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مجھے گیس یعنی تبخیر معدہ کی شکایت بھی ہے۔

وظیفہ مبارک و نقش

اَللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ

ترکیب و طریقہ کار

”اللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ“ کے مصداق ہر چیز روشنیوں کے تانے بانے سے مرکب ہے اور روشنی مقدار ہے۔
جب ہم بات کرتے ہیں یا کچھ پڑھتے ہیں تو یہ بھی دراصل روشنی ہے پڑھنے یا بات کرنے سے روشنیوں کا ذخیرہ ہوتا ہے یا روشنی ENERGY خرچ ہوتی ہے زاید خرچ ہونا بھی بیماری ہے اور روشنیوں کا اعتدال سے زیادہ ذخیرہ ہونا بھی شعور کے لئے ابر بنتا ہے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital