سہاگ کا انتظار
Waiting for Marriage / Delay in Daughters' Marriage
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: اپنی اور اپنی دو بہنوں کی شادی کی طرف سے میں امی اور تمام بہن بھائی بہت پریشان ہیں اس پریشانی میں والد صاحب اللہ کو پیارے ہو گئے۔ امی کی طبیعت برباد ہو گئی اور بہت کمزور ہو گئی ہیں۔ ہم 9 بہن بھائی ہیں۔ میں بہنوں میں سب سے بڑی ہوں اس وقت میری عمر 37 سال، سب سے چھوٹی بہن کی عمر 32 سال ہے۔ ہماری عمر کی سب رشتہ دار لڑکیاں جو ہماری عمر سے چھوٹی تھیں ان کی شادیاں ہو چکی ہیں اور وہ اب ہمیں اس طرح طعنے دیتی ہیں کہ بھئی ان لوگوں کی شادیاں ہوں گی ہی نہیں اور ہوئیں بھی تو ہمارے بیٹوں کے ساتھ ہوں گی۔ یہ باتیں سن کر DEPRESSION ہو جاتی ہے۔ میں شکل و صورت کے لحاظ سے اچھی ہوں، بہن بھی اچھی شکل کی ہے، صاف رنگ ہے لیکن ہمیں کوئی پوچھتا بھی نہیں۔ آپ نے 30 اکتوبر کو محترمہ نادرہ خاتون کو جو عمل لکڑی کی پیڑھی پر یا ودود اور سورہ اخلاص پڑھنے کا بتایا ہے ہمیں بھی اس کی اجازت دیجئے۔ ابھی کوئی دو تین دن پہلے میری بہن نے خواب میں دیکھا ہے کہ آسمان پر تین بہت چمکتے ہوئے ستارے ہیں اور تینوں ٹوٹ کر گر جاتے ہیں۔
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
اللہ تعالیٰ جس طرح زندگی گزارنے کے لئے تمام وسائل فراہم کرتے ہیں اسی طرح لڑکیوں کے رشتہ بھی آتے ہیں لیکن ربا ہو دولت پرستی کا کہ اس آسان اور فطری عمل کو، قوم نے پیچیدہ مسئلہ بنا دیا ہے۔ دولت پرستی کے جذبے سے آنے والے رشتوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور لڑکیوں کی عمریں بڑھتی رہتی ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج گھر گھر لڑکیاں سہاگ کے انتظار میں بوڑھی ہو رہی ہیں۔
میری آنکھیں دیکھ رہی ہیں کہ ایک وقت آئے گا کہ ”ولدیت“ زیر بحث آ جائے گی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ مطلوبہ وظیفہ پڑھنے کی میری طرف سے اجازت ہے۔