سانپ کا منکہ

Snake Stone / Countering Scams and Superstition

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: مجھے ایک پتھر کسی نے بطور تحفہ دیا ہے۔ جسے مقامی لوگ ”مرمورے“ کہتے ہیں کہ اس کا عکس اگر سورج کی روشنی میں کسی پر ڈال دیں تو بالکل مطیع ہو جاتا ہے۔ یہ ایک گول چمکدار پتھر ہے۔ اس کے علاوہ میرے پاس دو چیزیں اور ہیں جو گیدر سنگھی کہلاتی ہیں۔ چونکہ مجھے نجوم اور اس طرح کے روحانی علوم اور اشیاء سے کچھ دلچسپی ہے اس لئے ایک میں نے ایک سو پندرہ روپے میں اور ایک 180 روپے میں خریدی ہیں۔ ان کی بھی وہی صفات ہیں جو کہ مذکورہ پتھر کی ہیں۔ ان میں سے ایک مادہ اور ایک کو نر بتایا جاتا ہے۔ حالت غسل میں اس کو ہاتھ نہیں لگاتے۔ ان کو لے کر قبرستان سے بھی نہیں گزرتے۔ اگر ان میں سے کسی کی خلاف ورزی ہو جائے تو پھر اس کو کسی خاص مولوی سے دم کرانا پڑتا ہے تاکہ وہ دوبارہ زندہ ہو جائے۔

وظیفہ مبارک و نقش

توہم پرستی کا خاتمہ

ترکیب و طریقہ کار

یہ سب گپ شپ ہے۔ تیز طرار اور چالاک لوگ سادہ لوح لوگوں کو فریب میں مبتلا کر کے فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔ کراچی میں بھی یہ وباء عام ہے۔
فقیروں اور سانپوں کا روپ بن کر سانپ کا منکہ فروخت کر دیتے ہیں۔ اور ایسے وقت گھروں کا چکر لگاتے ہیں جب مرد ملازمتوں یا کاروبار کے لئے گھر سے باہر ہوتے ہیں۔
اس منکے کی ایسی ایسی صفات بیان کرتے ہیں کہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ منکہ گھر میں تریاق کی حیثیت رکھتا ہے، ہوتا کچھ بھی نہیں۔ درخت کا کوئی بیج ہوتا ہے یا پلاسٹک کا کوئی ٹکڑا۔ جس کو وہ فروخت کرتے ہیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital