مرگی کا دورہ

Epileptic Fits / Severe Seizures

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میرے بھائی کی عمر 16 سال ہے۔ اس سال دو مرتبہ دورہ پڑ چکا ہے۔ دورہ اس طرح پڑتا ہے کہ ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہو جاتے ہیں۔ زبان گنگ ہو جاتی ہے جسم اکڑ جاتا ہے بول نہیں سکتا اور بے ہوشی طاری ہو جاتی ہے۔

وظیفہ مبارک و نقش

اَلطَّرْقُ النَّاسُ وَالْجِنَّةُ وَالرُّوْحُ الْعِبَادِ الصَّالِحِيْنَ فِي الْكَوْنِ

ترکیب و طریقہ کار

صبح نہار منہ چینی کی ایک پلیٹ پر زرد رنگ کی روشنائی سے (دی گئی دعا) لکھ کر پانی سے دھو کر پلائیں اور ساتھ ہی ایک بڑے کاغذ پر یہی آیت لکھ کر سر سے پیر تک کاغذ کو پورے جسم پر ملیں۔
دوران علاج اس بات کا خیال رکھا جائے کہ مریض کو قبض کی شکایت نہ ہو۔ نمک کا استعمال کم سے کم کر دیا جائے اور میٹھی غذائیں زیادہ استعمال کرائی جائیں۔
صبح، دوپہر اور رات ایک ایک چمچہ شہد بھی استعمال کرایا جائے تو سونے پر سہاگے کا کام کرتا ہے۔ علاج کی مدت 90 دن ہے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital