گھر میں بیماریاں

Illnesses in the House / Black Magic Suspicions

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: تقریباً ڈیڑھ برس پہلے ہم نے اپنا موجودہ مکان خریدا تھا۔ شروع کے چند دن تو سکون سے گزرے پھر گھر کے ہر فرد کی صحت خراب رہنے لگی۔ ... قالین کے نیچے اس انداز میں کیسے آگئی کسی کو کیا پڑی ہے کہ وہ پن کو وی کی شکل میں موڑ کر قالین کے نیچے پھینک دے۔ ... 75 کے قریب سویاں نکلیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ

ترکیب و طریقہ کار

آپ اپنی والدہ کے سر سے پیر کے انگوٹھے تک نیلے دھاگے کے گیارہ تار ناپ لیں۔ ان گیارہ تاروں کی چار تہیں کر لیں۔
دھاگے کے سرے پر ایک ڈھیلی گرہ لگائیں۔ ایک بار قل اعوذ برب الفلق پوری سورۃ پڑھ کر گرہ میں پھونک ماریں اور فوراً کس دیں
دھاگہ جب جلے گا تو اس میں سے بدبو یا چراند آئے گی جب تک یہ بدبو یا چراند ختم نہ ہو روزانہ اس عمل کو کرتے رہیں۔
پانچ جمعرات تک مغرب اور عشاء کے درمیان ایک غریب آدمی کو کھانا کھلائیں۔ گھر میں پانچ ہفتوں تک گوشت، انڈا اور خمیری چیزیں استعمال نہ کی جائیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital