گھر میں تعویذ

Taweez in the House / Husband's Straying

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: ... میری جیٹھانی کی خواہش تھی کہ میرے شوہر کی شادی ان کے رشتہ داروں میں ہو۔ ... میرے شوہر کو آرٹ سے دلچسپی تھی۔ ... ایک لڑکی ... میرے شوہر کے پیچھے لگ گئی۔ آج پانچ سال کا عرصہ ہو چکا ہے ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ... میری جیٹھانی اور وہ لڑکی دونوں تعویذ گنڈوں میں ماہر ہیں اور ابھی حال ہی میں میرے گھر سے دو تعویذ نکل چکے ہیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

اَلرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ

ترکیب و طریقہ کار

آدھی رات گزرنے کے بعد جب شوہر گہری نیند سو رہے ہوں۔ آپ وضو کر کے کھلے آسمان کے نیچے ننگے پیر زمین یا فرش پر کھڑی ہو جائیں اور سر پر دونوں ہاتھ رکھ کر آنکھیں بند کر لیں۔
ایک سو تین مرتبہ 'اَلرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ' پڑھ کر بستر پر چلی جائیں اور شوہر کا تصور کرتے کرتے سو جائیں۔
ایک سو تین مرتبہ شمار کرنے کا طریقہ یہ ہو گا کہ آپ پہلے یہ دور کر کے گھڑی دیکھ لیں کہ کتنی دیر لگتی ہے۔ اندازہ سے اتنی ہی دیر پڑھتی رہیں زیادہ یا کم ہو جانے سے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ عمل کی مدت چالیس روز ہے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital