کوئی گلا گھونٹتا ہے

Someone Chokes Me / Severe Panic Attacks

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری بہن کو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی گلا گھونٹ رہا ہو جسم بری طرح کانپنے لگتا ہے۔ آنکھیں پہلے سرخ ہو جاتی ہیں پھر ان میں درد ہوتا ہے۔ بدن بخار کی طرح گرم ہو جاتا ہے ہاتھ مڑ جاتے ہیں، منہ ٹیڑھا ہو جاتا ہے۔ بہن چیختی ہے کہ کوئی میرا گلا گھونٹ رہا ہے۔

ترکیب و طریقہ کار

آپ کی بہن ایک ماہ تک میٹھی چیزیں نہ کھائیں اور دونوں وقت کھانا کھانے سے آدھ گھنٹہ قبل بغیر دودھ کی چائے میں لیموں نچوڑ کر پی لیا کریں۔
ایک ماہ کے پرہیز اور علاج سے انشاء اللہ یہ بیماری ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital