غصہ بہت آتا ہے

Get Very Angry / Severe Anxiety and OCD

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میرا ذہن خوف میں جکڑا ہوا ہے۔ ... نہایت بزدل ہو چکی ہوں۔ ... اکیلی کہیں آ جا نہیں سکتی ... مبادا کوئی ”بری خبر“ سن لوں کسی کی موت یا بیماری کے ذکر سے تو میرا حال برا ہو جاتا ہے۔ ... کوئی چیز کسی جگہ رکھوں اسے ہزار بار دیکھتی ہوں ... غسل کروں یا کپڑے دھونے بیٹھوں تو خوب پانی گرا کر بھی صفائی کی تسلی نہیں ہوتی۔

ترکیب و طریقہ کار

رات کو سونے سے پہلے آرام دہ نشست میں بیٹھ کر آنکھیں بند کریں اور بند آنکھوں سے دیکھیں کہ آپ خود آپ کی بند آنکھوں کے سامنے موجود ہیں۔
جب یہ تصور قائم ہو جائے تو دیکھیں کہ آپ کے دماغ سے ایک لہر نکل کر آپ کے مثالی جسم کے دماغ میں جذب ہو رہی ہے۔ ایک منٹ تک یہ تصور کریں۔
اور آنکھیں کھول دیں۔ یہ علاج دو ہفتوں تک بلا ناغہ کرتے رہیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital