روپے کی نحوست
Curse of Money / Bad Luck and Financial Issues
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: ... مجھے یقین ہے اللہ نے چاہا تو سب خواہشیں پوری ہو جائیں گی میرے شوہر کے روزگار میں بے حد رکاوٹیں ہیں۔ جب بھی کسی کام سے نکلتے ہیں ناکامی اور مایوسی ہوتی ہے۔ ... میں اس ڈر سے پائی پائی بچاتی ہوں کہ بے روزگاری کے دنوں میں کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔
ترکیب و طریقہ کار
یہ بات آپ نے لکھی ہے کہ آپ کے پاس ہزاروں کے بانڈز ہیں۔ فیملی بھی بڑی نہیں ہے۔ اس کے باوجود گھر میں نحوست اس لئے ہے کہ آپ کنجوس ہیں اور آپ کو روپے جمع کرنے کی ہوس ہو گئی ہے۔
اللہ کے اوپر آپ کا بھروسہ کمزور ہے۔ جب آپ تنخواہ جمع کرائیں گی تو ظاہر ہے گھر میں بے برکتی اور نحوست کے علاوہ کیا ہو گا۔ روپیہ پیسہ خرچ کرنے کے لئے ہوتا ہے نہ کہ جمع کرنے کے لئے۔
اللہ کے اوپر آپ کا بھروسہ کمزور ہے۔ جب آپ تنخواہ جمع کرائیں گی تو ظاہر ہے گھر میں بے برکتی اور نحوست کے علاوہ کیا ہو گا۔ روپیہ پیسہ خرچ کرنے کے لئے ہوتا ہے نہ کہ جمع کرنے کے لئے۔