جنات کا اثر

Effect of Jinn / Child Weakness and Inability to Walk

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری بھانجی شازیہ جس کی عمر ساڑھے چار سال ہے۔ ابھی تک خود پاؤں پر نہیں چل سکتی۔ ڈاکٹروں نے کمزوری بتائی ہے مگر باوجود لگاتار علاج کے فائدہ نہیں ہوا۔

ترکیب و طریقہ کار

دن میں ایک بار اور رات کو سونے سے پہلے بچی کی گردن کے جوڑ پر اور کمر میں ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر دائروں میں روغن سورنجان تلخ مالش کریں۔
جب بچی گہری نیند سو جائے اتنی آواز سے کہ نیند خراب نہ ہو۔ یہ پڑھ دیا کریں: 'اے شازیہ! تمہاری دماغی صحت اور جسمانی صحت بہت اچھی ہے۔ جس طرح صحت مند بچے چلتے پھرتے اور کھیلتے کودتے ہیں تم بھی چلتی پھرتی اور کھیلتی کودتی ہو۔ تمہاری زبان بالکل ٹھیک ہے تم اچھی طرح باتیں کرتی ہو۔'

احتیاط و قواعد

مابعد النفسیات کا یہ علاج چالیس روز تک جاری رکھا جائے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital