ٹیلیفون

Telephone / Social Anxiety and Phobia

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میں گزشتہ تین ماہ سے احساس کمتری کا شکار ہوں۔ تقریر وغیرہ کروں تو آواز میں کپکپی طاری ہو جاتی ہے۔ کوئی ٹیلی فون ریسیو کروں تو گھبرا جاتا ہوں۔ ... دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ سوتے جاگتے ذہن جنسی خیالات کا مرکز بنا رہتا ہے۔

وظیفہ مبارک و نقش

يَا حَفِیْظُ

ترکیب و طریقہ کار

ہر وقت چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے 'یا حفیظ' کا ورد کریں۔
رنگ اور روشنی کے علاج کے طریقے پر نیلے رنگ کا پانی تیار کریں۔ اور یہ پانی صبح دوپہر اور شام ایک پیالی پی لیا کریں۔
رات سوتے وقت مراقبہ کریں۔ مراقبہ میں یہ تصور کریں کہ آپ اپنے اندر موجود دل کو دھڑکتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔
جب یہ تصور قائم ہو جائے تو یہ خیال کیجئے کہ آپ کے دل کے اندر نیلے رنگ کی روشنیاں بھری ہوئی ہیں اور یہ نیلی روشنی آپ کے سینے کو روشن کر رہی ہے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital