بچپن، جوانی

Childhood, Youth / Face Scars and Weak Eyesight

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری دور کی نظر کمزور ہے۔ چہرے پر کیل مہاسے نکلنے لگے جس سے چہرہ خراب ہو گیا۔ دانے ختم ہوئے تو داغ رہ گئے جیسے چیچک کے داغ ہوں۔ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ گئے۔

ترکیب و طریقہ کار

گیرو کو پانی میں ملا کر چہرے پر لگائیں۔ کچھ عرصہ میں کیل اور مہاسوں کے نشانات ختم ہو جائیں گے۔ بادی اور ثقیل اشیاء سے پرہیز کریں۔
بصارت کے لئے: صبح نہار منہ ایک بادام اور ایک ماشہ اسپغول صاف شدہ لیں۔ بادام رات کو بھگو دیں، صبح چھلکا صاف کر دیں۔
بادام کی گری پیس کر تھوڑا پانی ڈالیں پھر اسپغول ڈال کر پئیں۔ اس مشروب کو کوئی چیز شامل کئے بغیر پی لیں اور آدھا گھنٹہ کچھ نہ کھائیں۔
اس کے علاوہ نیم بھنی ہوئی سونف بھی دن میں ایک مرتبہ کھایا کریں۔

احتیاط و قواعد

مشروب کا کورس تین ہفتے ہے۔ سونف کا استعمال بعد میں بھی جاری رکھیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital