آدمی کے اندر درخت

Tree Inside a Person / Mental Focus Shocks

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: کسی کو نظر بھر کر دیکھوں یا کسی کی طرف ذہنی مرکزیت کے ساتھ متوجہ ہوتا ہوں تو جسم کو ایک جھٹکا لگتا ہے اور محسوس ہوتا ہے کہ پورے جسم میں کرنٹ دوڑ گیا ہے۔ ... ذرا ذرا سی بات پر آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔ دماغ سن ہو جاتا ہے اور دل پر دباؤ محسوس ہوتا ہے۔

وظیفہ مبارک و نقش

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يَاحَیُّ قَبْلَ كُلِّ شَيْءٍ يَاحَیُّ بَعْدَ كُلِّ شَيْءٍ

ترکیب و طریقہ کار

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم یا حی قبل کل شئی یا حی بعد کل شئی۔ ایک کاغذ پر لکھ کر شہد میں ڈال دیں اور یہ شہد دن میں کم از کم تین بار استعمال کریں۔
ایک بڑے کاغذ پر موٹے قلم سے بہت خوشخط 'اللہ' لکھیں اس کاغذ کو کسی گتے پر چپکا دیں۔
رات کو سونے سے پہلے اس گتے کو ایسی جگہ رکھیں جہاں کوئی اور شخص نہ ہو۔ گہری نگاہ سے اسم 'اللہ' پر نظر جمائیں۔
آنکھیں بند کر کے تصور کریں کہ اللہ کا نور بارش کی طرح آپ کے اوپر نازل ہو رہا ہے۔ تقریباً دس منٹ بعد آنکھیں کھول دیں اور بات کئے بغیر سو جائیں۔

احتیاط و قواعد

41 دن تک یہ عمل کریں لیکن شہد کا استعمال دو ماہ تک جاری رکھیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital