اوپری اثر یا بیماری
Supernatural Effect or Illness / Eye Twitching
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: چھوٹی بہن کو آٹھ نو سال سے یہ بیماری ہے کہ خود بخود بیٹھے بیٹھے اس کی آنکھیں اوپر کھنچ جاتی ہیں اور تھوڑی دیر بعد ٹھیک ہو جاتی ہیں لیکن آنکھیں اوپر کھنچنے کی حالت میں اس کے اندر حواس باقی نہیں رہتے اور اس کو کسی بات کا ہوش نہیں رہتا۔ جواب: یہ مرض دماغ سے تعلق رکھتا ہے۔ دماغ میں دو کھرب خلیے کام کرتے ہیں اور ہر خلیے کا اپنا الگ ایک کام ہے۔ اگر کسی بیرونی یا خارجی دباؤ سے ان خلیوں سے ہٹ کر کوئی وزن آ جائے تو بہت سے دماغی امراض وجود میں آسکتے ہیں۔
ترکیب و طریقہ کار
وہ خلیے جو چہرہ کے اوپری حصہ سے براہ راست تعلق رکھتے ہیں متاثر ہو گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آپ کی ہمشیرہ کی آنکھیں اوپر چڑھ جاتی ہیں۔