آسیب اور بنفشہ کے پتے

Evil Spirit and Banafsha Leaves / Strange Fever

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: کچھ دنوں پہلے میں اپنے بھائی کے ساتھ دوسرے گاؤں میں ایک کام کے سلسلے میں جارہا تھا۔ راستے میں میرے بھائی نے پیشاب محسوس کیا اور قریب کی ڈھلوان میں ایک درخت کے نیچے فراغت حاصل کی۔ اس کے بعد سے بھائی کو کبھی ہلکا اور کبھی تیز بخار ہو جاتا ہے۔ تھوڑے وقفے کے لئے بخار اترتا ہے لیکن پھر چڑھ جاتا ہے۔ جسم ٹوٹتا محسوس ہوتا ہے۔ کہتا ہے کہ کبھی کبھی آنکھوں کے سامنے رنگوں کے دائرے آجاتے ہیں۔ بخار کی دوا بھی استعمال کی لیکن بخار نہیں اترتا۔ لوگ کہتے ہیں کہ اس پر سایہ ہو گیا ہے۔ جواب: یہ ایک مرض ہے جو مخصوص گیس سے لاحق ہوتا ہے۔ یہ گیس کبھی کبھی زمین کے کسی خطے سے نکلتی ہے۔

ترکیب و طریقہ کار

آپ اپنے بھائی کو بنفشہ کے پتوں کی چائے بنا کر پلائیں۔
بنفشہ کی چائے کا مطلب یہ ہے کہ پانی کھولا کر چائے کی پتی کی بجائے بنفشہ کے پتے ڈال کر دم دے دیں۔
چھان کر چینی ملا کر پلا دیں۔

احتیاط و قواعد

کچھ دنوں اس کے استعمال سے مذکورہ شکایت دور ہو جائے گی۔ بنفشہ کی چائے سے گیس کے اثرات ختم ہوجائیں گے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital