آسمانوں میں نہر

A River in the Skies / Education Issue

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: آپ نے لوگوں کے بڑے بڑے مسائل حل کئے ہیں۔ آپ کے سامنے میں بھی اپنا مسئلہ پیش کرتی ہوں۔ شاید آپ کی دعا سے حل ہو جائے۔ میں نے اسی سال میٹرک کا امتحان اعلیٰ نمبروں سے پاس کیا ہے اور میں کالج میں مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں لیکن میرے والد صاحب اجازت نہیں دیتے۔ ان کے خیال میں لڑکی کے لئے زیادہ تعلیم اچھی ثابت نہیں ہوتی۔ سب گھر والے اور خاندان کے افراد بھی کہہ چکے ہیں کہ لڑکی کے لئے تعلیم بہت ضروری ہے لیکن وہ کسی طرح رضامند نہیں ہوتے۔

وظیفہ مبارک و نقش

رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا

ترکیب و طریقہ کار

آدھی رات گزرنے کے بعد وضو کر کے دو رکعت نفل تہجد کی نیت سے ادا کریں۔
اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ 100 مرتبہ رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا پڑھ کر آنکھیں بند کرلیں۔
تصور کریں کہ آسمانوں میں سے نور کی ایک نہر آپ کے اوپر گر رہی ہے۔
دس منٹ کے بعد مزید تعلیم کے حصول کے لئے اور والد صاحب کے دل میں تعلیم کی اہمیت پیدا ہونے کے لئے دعا کریں۔

احتیاط و قواعد

عمل کی مدت صرف گیارہ روز ہے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital