زندگی کا ساتھی (پسند کی شادی میں خاندانی رکاوٹیں اور تنازعات کا حل)

Overcoming Family Obstacles & Disputes in Marriage with Choice

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میں چھوٹی عمر میں ایک لڑکے سے منسوب کر دی گئی تھی۔ سارے خاندان والے بھی یہ بات جانتے تھے۔ جب میں نے ہوش سنبھالا اور یہ بات میرے کان میں پڑی تو خودبخود میرے دل میں ان کے لئے جگہ پیدا ہو گئی اور میں نے ذہنی طور پر انہیں قبول کر لیا۔ کچھ عرصہ پہلے بعض رشتہ داروں نے مخالفانہ کردار ادا کر کے ہم دونوں کے خاندان کے درمیان اختلاف پیدا کر دیا ہے۔ جس کا نتیجہ یہ نکلے ہے کہ اب ہماری زندگی کے ہموار راستے میں یکایک ایسے کانٹے اگ آئے ہیں جن میں سے گزرنا مشکل ہے۔ آنا جانا بھی مکمل بند ہو گیا ہے۔ میں یہ سوچتی ہوں تو ان کی جگہ کسی اور کے لینے کا خیال بھی سوہانِ روح بن جاتا ہے۔ لڑکا برسروزگار ہے اور اس کی بھی یہی خواہش ہے کہ ہم دونوں بندھن میں بندھ جائیں لیکن خاندان والوں کے رویہ سے دونوں مجبور ہیں۔ عظیمی صاحب! مجھے ایسا عمل بتا دیں جس سے مجھے میرا حق مل جائے۔ جواب: عشاء کی نماز کے بعد ایک سو مرتبہ 'ان الله على كل شئی محیط' اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھیں اور اس وظیفہ کو چالیس روز تک کریں۔ بالکل مطمئن رہیں۔ انشاء اللہ حالات آپ کے حق میں سازگار ہو جائیں گے۔

ترکیب و طریقہ کار

عشاء کی نماز کے بعد باوضو بیٹھیں۔
اول و آخر 11, 11 بار درود شریف پڑھیں۔
درمیان میں 100 بار 'ان الله على كل شئی محیط' کا ورد کریں۔
خاندانی اختلافات کے خاتمے اور شادی میں آسانی کی دعا کریں۔
یہ وظیفہ چالیس دن تک باقاعدگی سے کریں۔

احتیاط و قواعد

ناغہ نہ کریں اور پختہ یقین کے ساتھ رب العزت پر بھروسہ رکھیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital