ذہنی مریض (ٹیلیفون پر حراسگی، بلیک میلنگ اور خاندانی تحفظ)
Telephone Harassment, Unwanted Stalking & Family Protection
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: میری بہن (ش) جس کی عمر 24 سال ہے۔ کافی خوبصورت ہے۔ ایک لڑکے کا رشتہ آیا مگر کم تعلیم اور معاشی حالت کی وجہ سے انکار کر دیا، لیکن وہ آوارہ لڑکا روزانہ فون کر کے دھمکیاں اور ہراساں کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اغواء کروا دوں گا۔ ہم لوگ شدید ذہنی کوفت اور خوف میں ہیں۔ جواب: اب ہمارا معاشرہ اس قدر گھناؤنا ہو گیا ہے کہ اب شریف لوگوں کا دم گھٹنے لگا ہے۔ اللہ تعالی سب شریف خاندانوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔ آپ ہر نماز کے بعد ۱۰۰ بار 'نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ' پڑھ کر دعا کریں۔ پڑوس کے لوگوں کی خراب ذہنیت سے بچنے اور دشمنوں کے شر سے محفوظ رہنے کے لیے فجر کی ادا نماز کے بعد سو مرتبہ 'نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ' پڑھ کر پانی پر دم کریں اور اپنے سب بچوں کو پلا دیا کریں۔ انشاء اللہ آپ کے بچے دشمنوں کے شر سے محفوظ رہیں گے۔
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
خصوصاً فجر کی نماز کے بعد ۱۰۰ بار یہ قرآنی آیت پڑھ کر پانی پر دم کریں۔
یہ دم شدہ پانی گھر کے تمام بچوں اور افراد کو پلائیں۔