زبان ساتھ نہیں دیتی (لکنت، شرمیلا پن، احساسِ کمتری اور زبان کا لڑکھڑانا)
Stammering, Severe Shyness, Inferiority Complex & Faltering Speech
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: میں بچپن ہی سے احساس محرومی کا شکار ہوں۔ تھوڑی سی ڈانٹ پر رو پڑتا ہوں۔ خوبصورت ہوں نہ ہی چہرے پر رونق ہے۔ اگر کوئی مہمان آئے تو میں شرما کر دوسرے کمرے میں چلا جاتا ہوں۔ کسی سے مجبوری کی حالت میں بات کرتا ہوں تو زبان ساتھ نہیں دیتی، لڑکھڑانے لگتی ہے۔ عمر 23-24 سال ہے لیکن لگتا ہے 10-12 سال کا ہوں۔ گھر میں بھی ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا ہے۔ جواب: رات کو سونے سے پہلے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ 100 بار 'الله لا اله الا هو الحی القيوم' پڑھ کر بستر میں لیٹ جائیں۔ آنکھیں بند کر لیں اور گلابی رنگ روشنی کا مراقبہ کرتے سو جائیں۔ صبح نہار منہ اور رات کو وظیفہ پڑھنے سے پہلے عمدہ قسم کی ایک دو کھجوریں کھائیں۔ یہ عمل تین ماہ تک بلاناغہ کریں۔ ہر جمعرات کو شام کے وقت دو روپے خیرات کریں۔
ترکیب و طریقہ کار
100 بار 'الله لا اله الا هو الحی القيوم' کا ورد کریں۔
آخر میں 11 بار درود شریف پڑھیں۔
بستر پر لیٹ کر آنکھیں بند کریں اور تصور کریں کہ گلابی رنگ کی روشنی آپ پر برس رہی ہے اور سو جائیں۔
صبح نہار منہ اور رات وظیفہ سے پہلے 1 یا 2 عمدہ کھجوریں کھائیں۔
ہر جمعرات کی شام حسبِ توفیق صدقہ و خیرات کریں۔
یہ پورا عمل 3 ماہ بلاناغہ جاری رکھیں۔