زبان کھل جائے گی (فالج، سکتہ اور لکنت کے بعد زبان بند ہونے کا علاج)

Restoration of Speech After Paralytic Stroke & Facial Palsy

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میرے والد صاحب پر فالج کا دوسرا حملہ ہوا جس سے چہرہ بائیں طرف سے پھر ٹیڑھا ہو گیا اور زبان بھی بالکل بند ہو گئی۔ منہ ہی منہ میں کچھ کہتے ہیں اور ہمیں سمجھ نہیں آتا کہ کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔ بازو اور ٹانگ ناکارہ ہے، نہ کھانا کھا سکتے ہیں نہ بول سکتے ہیں۔ ان کے علاج کے لئے رہنمائی فرمائیں۔ جواب: صاف شفاف سفید شیشے کی برنی میں سفید لاہوری نمک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈالیں۔ سفید چمک دار کاغذ پر بسم الله الرحمن الرحيم الرتلک أيات الكتاب المبين o الرحيم الرحيم الرحيم لکھ کر برنی میں ڈال کر مضبوط ڈھکن لگا دیں۔ یہ برنی لکڑی کے اسٹول پر ایسی جگہ رکھ دیں جہاں والد صاحب کی نظر بار بار پڑتی رہے۔ والد صاحب سے کہیں کہ وہ برنی کے اندر نمک کو بار بار دیکھیں۔ انشاء اللہ زبان کھل جائے گی۔

ترکیب و طریقہ کار

ایک صاف شفاف شیشے کی برنی لیں اور اس میں سفید لاہوری نمک کے چھوٹے ٹکڑے بھر دیں۔
ایک سفید چمکدار کاغذ پر 'بسم الله الرحمن الرحيم الرتلک أيات الكتاب المبين o الرحيم الرحيم الرحيم' تحریر کریں۔
کاغذ کو برنی میں نمک کے اندر رکھ کر ڈھکن مضبوط بند کر دیں۔
اس برنی کو مریض کی نظروں کے سامنے لکڑی کے اسٹول پر رکھیں۔
مریض سے کہیں کہ وہ برنی کے اندر موجود نمک پر بار بار نظر جمائے۔

احتیاط و قواعد

برنی شیشے کی شفاف ہو اور مریض کی نظر کے بالکل سامنے رہے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital