سوتے میں پیشاب نکل جاتا ہے (بچوں کی بستر پر پیشاب کرنے کی عادت کا علاج)

Nocturnal Bedwetting (Enuresis) in Children

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میرے تمام چھوٹے بھائی بہن رات کو جب سوتے ہیں تو سونے کے دو گھنٹے کے بعد بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ وہ سونے سے پہلے پیشاب کر کے سوتے ہیں پھر بھی بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں۔ اتنی گہری نیند سوتے ہیں کہ اگر انہیں پیشاب کرنے کے لئے اٹھایا بھی جائے تو وہ اٹھ نہیں سکتے۔ پیشاب کی مقدار کبھی کم، کبھی زیادہ ہوتی ہے۔ میرے والدین نے ہر قسم کا علاج کروایا مگر فائدہ نہیں ہوا۔ جواب: آپ کے بھائی اور بہن رات کو جب گہری نیند سو جائیں ان کے قریب سرہانے کی طرف کھڑے ہو کر ایک مرتبہ سورہ بقرہ کی آیت 'الم' سے 'یومنون بالغیب' تک پڑھ کر سنا دیا کریں۔ اتنی آواز سے کہ نیند خراب نہ ہو۔ یہ عمل 21 روز تک کر لیجئے۔ انشاء اللہ فائدہ ہو گا۔

ترکیب و طریقہ کار

رات کو جب بچہ گہری نیند سو جائے۔
بچے کے سرہانے کھڑے ہو کر ایک بار سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات (الم سے یومنون بالغیب تک) پڑھ کر سنائیں۔
آواز اتنی نرم رکھیں کہ بچے کی نیند خراب نہ ہو۔
یہ عمل 21 روز تک مسلسل کریں۔

احتیاط و قواعد

بچے کی نیند میں خلل نہ پڑنے دیں اور 21 دن کا تسلسل قائم رکھیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital