شوہر لندن میں ہیں (شوہر کے دماغی مرض، وہم، غصے اور جارحانہ رویے کا علاج)

Husband's Psychiatric Delusions, Mania, Aggression & Medical Treatment Guidance

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: شادی کے بعد شوہر الٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں، پردے اور اسلامی کتابوں کو آگ لگا دی، جنگل میں چیزیں پھینک آئیں۔ سسرال والوں نے لندن بھیج دیا۔ علاج بتائیں۔ جواب: آپ کے شوہر دماغی مریض ہیں ان کا باقاعدہ علاج ہونا چاہئے۔ محض دم درود سے علاج پر تکیہ نہ کریں۔ ہسپتال میں داخل کرا کے علاج کرائیں۔ وہ برطانوی شہریت رکھتے ہیں وہاں ان کا بہترین علاج ہو سکتا ہے۔ آپ کوشش کر کے وہاں جائیں اور ان کا علاج کرائیں۔ صحت یابی کے لئے ہر نماز کے بعد ایک سو ایک بار 'يا الله یا رحمن یا رحیم' پڑھ کر دعا کیا کریں۔

ترکیب و طریقہ کار

شوہر کو باقاعدہ دماغی و نفسیاتی ہسپتال میں داخل کرا کر مکمل علاج کرائیں۔
محض دم درود پر تکیہ نہ کریں کیونکہ یہ باقاعدہ دماغی بیماری ہے۔
روحانی مدد کے لیے ہر نماز کے بعد 101 بار 'يا الله یا رحمن یا رحیم' پڑھ کر دعا کریں۔

احتیاط و قواعد

طبی علاج میں تاخیر نہ کریں اور ہسپتال سے علاج مکمل کروائیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital