احساسِ کمتری، بے کشش شخصیت اور بے دلی کا خود ترغیبی (Auto-Suggestion) سے علاج

Auto-Suggestion Therapy for Inferiority Complex, Lack of Personal Magnetism & Low Self-Esteem

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میں ایک تعلیم یافتہ لڑکی ہوں اور سروس بھی کرتی ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ میرے کسی کام میں کشش نہیں ہے۔ رائٹنگ بھی اتنی خراب ہے کہ مجھے خود شرم آتی ہے۔ اکثر میرا مذاق اڑتا ہے اس کے علاوہ میری بنائی، سلائی میں خواہ میں کتنی ہی محنت سے کروں، کوئی خوبصورت نہیں ہوتی۔ میری شخصیت میں بھی کوئی کشش نہیں ہے۔ ان مسائل کا حل بتا کر مشکور فرمائیں۔ جواب: آپ کی تحریر کا تجزیہ کرنے پر لاشعور نے اس بات کی طرف رہنمائی کی ہے کہ آپ احساسِ کمتری کی شکار ہیں۔ آپ کے اندر صلاحیتیں تو موجود ہیں لیکن وہ احساسِ کمتری کے ڈھیر میں دبی ہوئی ہیں۔ احساسِ کمتری نے آپ کی شخصیت کو مدہم کر دیا ہے۔ آپ اپنے ذہن سے یہ بات نکال دیں کہ آپ کے اندر کشش نہیں ہے اور آپ کا کوئی کام نامکمل ہے۔ صلاحیتوں کو متحرک کرنے کے لئے رات کو سونے سے پہلے پشت کے بل لیٹ کر یہ جملہ دل ہی دل میں دہرائیں: 'میری صلاحیتیں جاگ رہی ہیں اور میرے اندر کشش روز بروز بڑھ رہی ہے۔' ایک ماہ بعد آپ کی جملہ پریشانیوں کا تدارک ہو جائے گا۔ انشاء اللہ

وظیفہ مبارک و نقش

میری صلاحیتیں جاگ رہی ہیں اور میرے اندر کشش روز بروز بڑھ رہی ہے۔ (خود ترغیبی عمل)

ترکیب و طریقہ کار

رات کو سونے سے پہلے پشت (چت) کے بل سیدھے لیٹ جائیں۔
آنکھیں بند کر کے دل ہی دل میں یہ جملہ دہرائیں: 'میری صلاحیتیں جاگ رہی ہیں اور میرے اندر کشش روز بروز بڑھ رہی ہے۔'
یہ خود ترغیبی (Auto-Suggestion) عمل دہراتے دہراتے سو جائیں۔
ایک ماہ تک بلا ناغہ یہ عمل کریں۔

احتیاط و قواعد

رات کو پشت کے بل لیٹ کر مکمل یکسوئی کے ساتھ خود ترغیبی جملہ دہرانا لازم ہے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital