سیپ کی پوٹلی (شدید خارش، دانوں، چھالوں اور جلدی بیماریوں کا علاج)
Sea Shell Decoction Therapy for Chronic Skin Boils, Eczema & Itching
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: تقریباً ڈھائی ماہ سے میرے ہاتھ اور جسم پر دانے نکل رہے ہیں جو خارش کے ساتھ بڑے ہو جاتے ہیں اور داغ چھوڑ جاتے ہیں۔ ڈاکٹروں کی کریم سے نئے دانے پھر نکل آتے ہیں۔ اس مرض سے نجات کا طریقہ بتائیں۔ جواب: آدھا پاؤ سمندری سیپ لے کر تیز گرم پانی سے دھولیں۔ پھر انہیں خشک کر کے ہاون دستہ میں موٹا موٹا کوٹ لیں۔ کوٹی ہوئی سیپ کے بڑے بڑے ٹکڑے کپڑے کی پوٹلی میں باندھ کر کسی بڑے برتن میں پانی بھر کر اس میں ڈال دیں اور پانی کو خوب اچھی طرح ابال لیں۔ پینے اور کھانا پکانے کی تمام ضرورت کے لئے یہ پانی استعمال کریں۔ سٹین لیس سٹیل یا مٹی کے برتن میں چوبیس گھنٹے کے بعد نیا پانی پکایا جائے تاہم سیپ کی ایک پوٹلی چودہ دن تک استعمال کی جائے۔ علاج کی مدت سیپ کی چار پوٹلیوں کے مکمل استعمال تک ہے۔ علاج کے دوران لال مرچ اور گرم چیزوں سے پرہیز کیا جائے۔
ترکیب و طریقہ کار
کوٹی سیپ کپڑے کی پوٹلی میں باندھ لیں۔
اس پوٹلی کو بڑے برتن میں پانی میں ڈال کر خوب ابالیں۔
پینے اور کھانا پکانے میں صرف یہی پانی استعمال کریں۔
ہر 24 گھنٹے بعد نیا پانی ابالیں، جبکہ ایک پوٹلی 14 دن چلے گی۔
کل 4 پوٹلیاں استعمال کریں۔
علاج کے دوران سرخ مرچ اور گرم چیزوں سے پرہیز کریں۔