سر کے بال گر رہے ہیں (خشک، کمزور اور ٹوٹتے بالوں کے لئے زرد چنبیلی آئل)

Solarized Sesame Oil with Yellow Jasmine Flowers for Hair Fall & Brittleness

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: 16 سالہ عمر ہے اور سر کے بال خشک ہو کر گرنے لگے ہیں، ہاتھ لگاؤ تو ٹوٹ جاتے ہیں۔ علاج بتائیں۔ جواب: صاف شفاف سفید رنگ کے پکے شیشے کی ایک بڑی بوتل لے کر اس کے اوپر نیلے رنگ کا ٹرانسپرنٹ کاغذ اس طرح چپکا دیں کہ بوتل اوپر نیچے اور اطراف سے کاغذ کے اندر آ جائے۔ اب تو اس بوتل میں ایک چوتھائی حصہ خالی چھوڑ کر خالص تلوں کا تیل بھر دیں۔ اور بوتل میں گیارہ عدد زرد رنگ چنبیلی کے پھول ڈال دیں۔ مضبوط کارک لگا کر دھوپ میں ایسی جگہ رکھ دیں جہاں سارا دن دھوپ رہتی ہو۔ شام کے وقت بوتل اٹھا کر کمرہ میں لکڑی کے اسٹول پر رکھ دیں۔ صبح پھر دھوپ میں رکھیں۔ یہی معمول چالیس روز تک برقرار رکھیں۔ چالیس دن پورے ہونے کے بعد رات کو سوتے وقت اس تیل کو سر میں خوب اچھی طرح جذب کریں۔ بال گھنے، چمک دار اور مضبوط ہو جائیں گے۔

ترکیب و طریقہ کار

سفید شیشے کی بوتل پر نیلا چمکدار شفاف کاغذ لپیٹیں۔
بوتل کا تین چوتھائی حصہ خالص تلوں کے تیل سے بھریں۔
بوتل میں 11 عدد زرد چنبیلی کے پھول ڈال کر کارک سے بند کریں۔
روزانہ سارا دن دھوپ میں رکھیں اور شام کو لکڑی کے اسٹول پر رکھیں۔
40 دن تک دھوپ میں رکھنے کا عمل جاری رکھیں۔
40 دن بعد رات کو سوتے وقت یہ تیل سر میں جذب کریں۔

احتیاط و قواعد

بوتل لکڑی پر رکھی جائے اور نیلا کاغذ پھٹنے نہ پائے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital