سانس رک جاتی ہے (بچوں کے روتے میں سانس رکنے اور بے ہوش ہونے کا علاج)
Infantile Breath-Holding Spells & Cyanotic Fits Remedy
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: میرے 2 سالہ بچے کی روتے روتے سانس رک جاتی ہے، جسم ڈھیلا چھوڑ دیتا ہے، ہونٹ نیلے ہو جاتے ہیں، پیٹھ پر ہاتھ مارنے سے بڑی دیر میں سانس آتا ہے۔ کیا میں شہد والا علاج کر سکتی ہوں؟ جواب: آپ اپنے بچے کا مذکورہ طریقہ پر علاج کریں۔ اللہ تعالیٰ شفا عطا کریں گے۔ اپنی شہادت کی انگلی پر 'يا حی یا قيوم' پڑھ کر 21 روز تک بچے کو شہد چٹائیں۔ اس کے علاوہ رات کے وقت جب بچہ گہری نیند سو جائے تو اتنی آواز سے کہ نیند خراب نہ ہو ایک مرتبہ پورا سورہ فلق پڑھ دیا کریں، چالیس روز تک۔
ترکیب و طریقہ کار
شہادت کی انگلی پر 'يا حی یا قيوم' پڑھ کر شہد میں ڈبوئیں اور بچے کو چٹائیں۔ (21 دن)
رات کو جب بچہ گہری نیند سو جائے تو اس کے قریب ایک بار پورا سورہ فلق پڑھیں۔ (40 دن)
آواز نرم رکھیں تاکہ بچے کی نیند میں خلل نہ پڑے۔
رات کو جب بچہ گہری نیند سو جائے تو اس کے قریب ایک بار پورا سورہ فلق پڑھیں۔ (40 دن)
آواز نرم رکھیں تاکہ بچے کی نیند میں خلل نہ پڑے۔
احتیاط و قواعد
تلاوت کے وقت بچے کو جگائیں نہیں، پرسکون انداز سے پڑھیں۔