روح سے ملاقات (شديد نوعیت کی اعصابی خرابی، دورے اور مراقبہ)

Severe Hysterical Fits, Distressed Marriage & Muraqaba for Spiritual Guidance

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: ۱۰ مہینے ہوئے کہ ۳۶ یا ۳۷ سال کی عورت سے میری شادی ہوئی۔ اسے گھر آ کر شدید دورے پڑنے لگے، زمین پر لوٹنے لگی کہ میں گھر میں نہیں رہتی۔ میں اسے شاہ عقیق کے مزار پر لے گیا۔ ۵ مہینے سے وہیں ہے۔ کپڑے پھاڑ دیتی ہے۔ زنجیروں سے باندھنا پڑا پھر تعویذ گنڈوں سے ٹھیک ہوئی۔ لوگ کہتے ہیں تمہیں پریشان رکھا گیا ہے مگر میں اس سے محبت کرتا ہوں اور روتا رہتا ہوں۔ جواب: آپ شاہ عقیق کے مزار پر چلے جائیں۔ وہاں کچھ دن قیام کریں اور کثرت سے درود شریف پڑھتے رہیں۔ روزانہ فجر اور عشاء کی نماز کے بعد مزار کے سیدھی طرف بیٹھ کر مراقبہ کریں۔ مراقبہ میں یکسوئی کے بعد جب شاہ عقیق کی روح سے ملاقات ہو تو ان سے دعا کی درخواست کریں۔ انشاء اللہ یہ مسئلہ احسن طریقہ سے حل ہو جائے گا۔

ترکیب و طریقہ کار

حضرت شاہ عقیقؒ کے مزار پر کچھ دن قیام کریں۔
کثرت سے درود شریف کا ورد جاری رکھیں۔
روزانہ فجر اور عشاء کی نماز کے بعد مزار کی دائیں (سیدھی) جانب بیٹھ کر مراقبہ کریں۔
مراقبے میں یکسوئی کے ساتھ روح سے ملاقات کے وقت دعا کی التجا کریں۔

احتیاط و قواعد

خالص نیت، یکسوئی اور باطنی ادب کے ساتھ مراقبہ و دعا کریں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital