رات بھر روتی ہوں (شدید ڈپریشن، بے خوابی، تنہائی اور خدمتِ خلق کا علاج)
Severe Depression, Chronic Insomnia & Curing Internal Turmoil through Unconditional Service
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: میں بہت بھٹکی ہوئی ہوں، ذہن میں شدید الجھاؤ رہتا ہے۔ ہر بات کا منفی پہلو پہلے سوچتی ہوں۔ نیند کی گولیاں کھانے کے باوجود نیند نہیں آتی۔ رات بھر روتی رہتی ہوں۔ خدا کے لیے مجھے اس ذہنی کرب سے نجات دلوائیے۔ جواب: آپ کا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ البتہ آپ خود اپنے مسائل کی دلدل میں اتر گئی ہیں۔ نہایت آسان حل یہ ہے کہ مخلوق کو عزیز کریں اور لوگوں کے کام آئیں۔ وہ کام شروع کر دیں جو اللہ کرتا ہے۔ سامنے کی بات ہے کہ اللہ نہ کھاتا ہے اور نہ اللہ کو پیاس لگتی ہے، اللہ کو نیند بھی نہیں آتی، مگر اس کے باوجود اللہ اپنی مخلوق کے لیے ہر قسم کے وسائل میسر کرتا ہے اور مخلوق کی کسی بات کی پروا نہیں کرتا۔ مخلوق اللہ کے وجود سے انکار کرے، قانون پر عمل نہ کرے، اس کی عبادت کرے یا نہ کرے، اللہ کسی کے اوپر زندگی کے وسائل پانی، ہوا اور رزق بند نہیں کرتا اور مخلوق سے کوئی توقع بھی نہیں رکھتا۔ آپ بھی توقع قائم کیے بغیر اپنی استطاعت اور صلاحیت کے مطابق اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں۔ زندگی آپ کے سامنے رقص کرے گی اور آپ خوش رہیں گی۔
ترکیب و طریقہ کار
کسی سے بھی بدلے، شکر گزاری یا تعریف کی کسی بھی قسم کی توقع رکھے بغیر لوگوں کے کام آئیں۔
ضرورت مندوں، غریبوں، بیماروں اور بے سہاروں کی اپنی استطاعت کے مطابق بے غرض مدد کریں۔
جب آپ دوسروں کی زندگی میں آسانی لائیں گی، تو آپ کا اپنا ذہنی کرب، تنہائی اور بے خوابی خود بخود ختم ہو جائے گی۔