سائیکالوجی (بچوں میں پیدائشی دماغی آکسیجن کی کمی، مرگی کے دورے اور گردن نہ سنبھالنے کا پیرا سائیکالوجیکل علاج)
Parapsychological Circle Therapy for Cerebral Palsy, Oxygen Deprivation & Infantile Fits
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: ساڑھے چھ ماہ کے بچے کو پیدائش کے بعد دماغ میں مناسب آکسیجن نہ ملنے سے خلیے کمزور ہو گئے ہیں۔ گردن نہیں سنبھالتا، جسم اکڑاتا ہے اور دورے پڑتے ہیں۔ علاج بتائیں۔ جواب: بچہ کو رات کے وقت نیلی روشنی میں لٹائیں۔ کمرہ میں ساری رات نیلا بلب روشن رکھیں۔ پیرا سائیکالوجی (ParaPsychology) کے علاج کے طریقہ پر بچہ کا ایک بڑا فوٹو 10x12 انچ کا بنوا کر ایک گتہ یا ہارڈ بورڈ پر رکھ کر چاروں طرف کونوں میں پن لگا دیں تاکہ فوٹو ہلے نہیں۔ بچہ جب رات کو گہری نیند سو جائے اس فوٹو کے اوپر سیاہ رنگ کی پنسل سے دائرے بنائیں اور گھڑی دیکھ کر روزانہ دس منٹ تک دائرے بناتے رہیں۔ دائرے کے اوپر دائرے آ جائیں تو کوئی حرج نہیں۔ علاج کی مدت پانچ ماہ دس روز ہے۔ دورانِ علاج دو وقت شہد اور سوتے وقت عمدہ کھجور کھلاتے رہیں۔ ایک بار صبح نہار منہ 'بسم الله الرحمن الرحيم- هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى' پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلائیں۔
ترکیب و طریقہ کار
بچے کی 10x12 انچ کی بڑی تصویر بورڈ پر پن لگا کر رکھیں۔
رات بچہ گہری نیند سو جائے تو فوٹو کے اوپر سیاہ پنسل سے 10 منٹ تک مسلسل دائرے بنائیں۔
دن میں دو بار شہد اور سوتے وقت 1 کھجور کھلائیں۔
صبح نہار منہ 'بسم الله الرحمن الرحيم- هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى' پڑھ کر پانی دم کر کے پلائیں۔
یہ علاج 5 ماہ 10 دن تک مسلسل جاری رکھیں۔