آدھے جسم اور سر میں درد کا روحانی علاج

Half-Body Pain, Migraine & Hemicrania Remedy (Knot Routine)

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری امی جان مستقل بیمار رہتی ہیں۔ ایک بیماری چھوٹتی ہے تو دوسری لگ جاتی ہے۔ انہیں سر میں اکثر درد رہتا ہے، کبھی کبھی آدھے سر سے لے کر پورے آدھے جسم میں نہایت تکلیف دہ درد ہوتا ہے۔ یہ درد دائیں طرف زیادہ ہوتا ہے۔ امّی کے مزاج میں غصہ بھی زیادہ ہے، طبیعت خراب ہو تو بہت پریشان ہو جاتی ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کوئی علاج بتا دیں جس سے مستقل سر درد سے نجات مل جائے۔ جواب: ایک سوتی رومال پر ”بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ - رَضِيْنَا بِالْقَضِيْنَافَأْتُوْا بُرْهَانَ أَلْفَ مَرَّةٍ“ پڑھ کر پھونک ماریں اور گرہ لگا دیں۔ یہ رومال سر میں اس طرح باندھیں کہ گرہ کنپٹی کے اوپر آ جائے۔ یہ رومال صبح سویرے باندھ کر رات کو سونے سے پہلے چند منٹ کے لیے کھول دیں اور پھر باندھ لیں اور کئی روز تک یہ سلسلہ جاری رکھیں۔ وضو یا غسل کرتے وقت رومال کھول لینے میں کوئی حرج نہیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ - رَضِيْنَا بِالْقَضِيْنَافَأْتُوْا بُرْهَانَ أَلْفَ مَرَّةٍ (سوتی رومال اور گرہ)

ترکیب و طریقہ کار

ایک پاک صاف سوتی رومال لیں۔
اس پر ”بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ - رَضِيْنَا بِالْقَضِيْنَافَأْتُوْا بُرْهَانَ أَلْفَ مَرَّةٍ“ پڑھ کر پھونک ماریں اور رومال میں ایک گرہ لگا دیں۔
یہ رومال سر پر اس طرح باندھیں کہ گرہ بالکل کنپٹی کے مقام پر آئے۔
صبح سویرے باندھیں، رات کو سونے سے چند منٹ قبل کھول کر دوبارہ باندھ لیں اور چند دن باقاعدگی سے یہ عمل جاری رکھیں۔

احتیاط و قواعد

وضو یا غسل کے وقت رومال کھولا جا سکتا ہے۔ گرہ بالکل کنپٹی کے اوپر ہونی چاہیے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital