ڈراؤنے خواب (خواب میں گلا گھٹنے اور چیخ کر اٹھنے کا علاج)

Terrifying Dreams & Nightmares (Choking/Strangulation Dreams)

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: رات کو سونے کے بعد تھوڑے وقفے سے آنکھ کھل جاتی ہے اور چیخ مار کر اٹھ بیٹھتا ہوں۔ براہ کرم کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں کہ اس مرض سے جان چھوٹ جائے۔ خواب میں دیکھتا ہوں کہ چند آدمی میرا گلا گھونٹ رہے ہیں اور میں ان سے فرار چاہتا ہوں مگر یہ مجھے نہیں چھوڑتے۔ جواب: سب سے پہلے یہ بات ضروری ہے کہ آپ اپنی طرز فکر کا محاسبہ کریں۔ جن باتوں کو ذہن غلط کہتا ہے ان کی طرف سے پوری طرح اپنی توجہ ہٹا لیں۔ ماحول کے اچھے اثرات کو قبول کیجئے۔ ہر وقت باوضو رہئے۔ رات کو سونے سے پہلے بھی وضو کر لیا کریں۔ میرے مشورے کو بغور پڑھیں، سمجھیں اور اس پر عمل کیجئے۔ انشاء اللہ آپ الجھن سے نجات حاصل کر لیں گے۔ صبح کی نماز سے پہلے یا نماز کے بعد کم از کم دو میل ٹہلئے۔ صبح کی نماز سے پہلے ٹہل سکیں تو زیادہ اچھا ہے۔ ٹہلتے وقت اللہ کے ناموں کا ورد کیجئے۔

ترکیب و طریقہ کار

اپنی طرزِ فکر کا محاسبہ کریں اور تمام منفی و غلط خیالات سے توجہ بالکل ہٹا لیں۔
تمام وقت اور خصوصاً رات کو بستر پر جانے سے پہلے باوضو ہونے کا اہتمام کریں۔
روزانہ صبح فجر کی نماز سے پہلے (یا بعد میں) کم از کم ۲ میل (تقریباً ۳ کلو میٹر) صبح کی تازہ ہوا میں ٹہلیں۔
ٹہلتے دوران اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ کا آہستہ آہستہ ذکر/ورد جاری رکھیں۔

احتیاط و قواعد

منفی سوچوں سے پرہیز کریں اور صبح سویرے ٹہلنے کی مشق کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital