دھوکہ (شادی کا رشتہ ٹوٹنا اور دھوکہ)
Betrayal & Broken Engagement (Healing Heartbreak & Seeking Divine Justice)
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: میں پہلی مرتبہ خط لکھنے کی جسارت کر رہی ہوں۔ اللہ کرے کہ یہ خط آپ تک پہنچ جائے۔ میں بہت دکھی اور پریشان حال لڑکی ہوں۔ میرے ساتھ بھی وہی مسئلہ ہے جو کہ آج کل ہر لڑکی کے ساتھ درپیش ہے۔ میری عمر تیس سال ہو گئی ہے۔ شادی نہیں ہوئی۔۔۔ لیکن اس نے مجھے تباہ کر دیا۔ میرے ساتھ میرے والدین کے ساتھ اس نے دھوکہ کیا۔ جواب: رات کو بعد از نمازِ عشاء اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ ۳۱۳ مرتبہ 'یا وہاب' پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ کثرت سے وضو یا بغیر وضو 'یا حی یا قیوم' کا ورد کریں۔ نصیحت: ہم اگر مایوس ہو بھی جائیں تب بھی دیر سویر اسی ایک ذات اللہ کی طرف ہاتھ اٹھانا پڑتے ہیں۔ نعوذ باللہ کوئی دوسرا اللہ تو ہے نہیں کہ ایک جگہ سے کام نہ ہوا، دوسرا دروازہ کھٹکھٹا دیں گے۔ دن رات میں جب بھی وقت مل جائے وضو یا بغیر وضو 'یا حی یا قیوم' پڑھا کریں۔ غریبوں کی دستگیری کریں۔
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
۳۱۳ مرتبہ 'یا وہاب' کا ورد کریں اور اللہ کی بارگاہ میں اپنے سچے دل سے دعا کریں۔
دن اور رات کے کسی بھی وقت (باوضو یا بغیر وضو) کثرت سے 'یا حی یا قیوم' کا ورد کرتے رہیں۔
غریبوں، مسکینوں اور حاجت مندوں کی ممکنہ دستگیری و امداد کریں۔