بد عقیدہ، مذہب سے بیزاری اور وسوسوں کا روحانی علاج

Spiritual Remedy for False Beliefs, Irreligious Doubts & Intrusive Spiritual Obsessions

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: عقیدہ خراب ہونے، خدا اور رسول کی شأن میں غیر اختیاری وسوسے اور مذہب سے بیزاری آنے کا علاج۔ جواب: عقیدہ جب خراب ہو جاتا ہے تو انسان کے دماغ میں ایسے وسوسے اور خیالات آنے لگتے ہیں جن میں خدا، رسول اور مذہب سے بیزاری پائی جاتی ہے اور یہ بیزاری غیر اختیاری ہوتی ہے۔ عقیدے کی خرابی اور ضمیر کی ملامت سے نظر نہ آنے والا ایک متعفن پھوڑا باطن میں پیدا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے آدمی اتنا بے چین ہو جاتا ہے کہ اس کی مثال بڑی سے بڑی بیماری میں بھی نہیں ملتی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آپ کو ایک وظیفہ لکھا جا رہا ہے، توجہ اور یکسوئی کے ساتھ اس پر عمل کریں۔ دھلے ہوئے کھدر یا لٹھے کا ایک کرتا سلوا یا جائے۔ یہ کرتا سارے جسم پر ایک ایک بالشت زائد ہو اور ٹخنوں تک پہنچتا ہو، آستینیں بھی ایک ایک بالشت کھلی ہوں۔ کسی ایسے کمرے میں جس میں اندھیرا ہو (اگر اندھیرا نہ ہو تو کر لیا جائے) یہ کرتا پہن کر ۱۵ منٹ تک ٹہلتے اور ٹہلتے وقت ”الحمد لله رب العالمين الرحمن الرحيم مالک يوم الدين“ پڑھتے رہیں۔ ۱۵ منٹ کے بعد اندھیرے ہی میں کرتا اتار کر تہہ کر کے اسی کمرے میں کسی محفوظ جگہ رکھ دیں۔ جب تک عقائد درست نہ ہوں اس وقت تک یہ عمل کیا جائے۔ صرف اندھیرا شرط ہے۔

وظیفہ مبارک و نقش

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ⚪ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ⚪ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ (۱۵ منٹ دورانِ ٹہلنا بوقتِ اندھیرا گشادہ کرتا پہن کر)

ترکیب و طریقہ کار

دھلے ہوئے کھدر یا لٹھے کا ایسا کرتا سلوا لیں جو جسم، آستینوں اور لمبائی میں عام سائز سے ایک ایک بالشت (Hand-span) گشادہ اور ٹخنوں تک ہو۔
مکمل اندھیرے کمرے میں یہ کرتا پہنیں۔
۱۵ منٹ تک کمرے میں ٹہلتے رہیں اور مسلسل ”الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ⚪ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ⚪ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ“ کا ورد کریں۔
۱۵ منٹ کے بعد اندھیرے ہی میں کرتا اتار کر تہہ کریں اور اسی کمرے میں محفوظ جگہ رکھ دیں۔
جب تک ذہنی و عقائد کی اصلاح نہ ہو، روزانہ یہ عمل جاری رکھیں۔

احتیاط و قواعد

کمرے میں مکمل اندھیرا ہونا اور عمل کے بعد کرتا اندھیرے میں ہی اتار کر محفوظ رکھنا شرط ہے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital