انسانی وولٹیج کا توازن، ہالوسینیشن اور کابوس کا علاج

Human Voltage Imbalance, Hallucinations & Sleep Paralysis Remedy

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میں جس کیفیت سے دوچار ہوں وہ کیفیت کچھ یوں ہے کہ جب میں غیر ارادی طور پر آنکھیں بند کر کے دیکھتی ہوں تو مجھے عجیب طرح کی چیزیں نظر آتی ہیں۔ کبھی کوئی عمارت ، کبھی انسانی ہیولا اور اکثر بڑی بڑی اور روشن آنکھیں اور پھر یہ شکلیں غائب ہو جاتی ہیں۔ لیکن میری شدت سے یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ آنکھیں پھر نظر آئیں۔ رات کو جب میں سونے کے لئے لیٹتی ہوں اور آنکھیں بند کرتی ہوں تو نیند نہیں آتی، سر درد کرنے لگتا ہے۔ اسی کیفیت میں اگر نیند آ جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے تنگ اندھیرے غار سے گزر رہی ہوں۔ میرا دم گھٹنے لگتا ہے۔ نبض تیز چلنے لگتی ہے۔ آنکھیں کھولنا چاہتی ہوں تو تھوڑی سی کھلتی ہیں لیکن میں اس کیفیت میں رہتی ہوں، چیخنا چاہوں تو چیخ نہیں سکتی۔ پوری قوت لگا کر اٹھنا چاہوں تو اٹھ نہیں سکتی۔ مجھے بتائیے کہ ایسا کیوں ہے اور میں اس سے کیسے نجات حاصل کر سکتی ہوں؟ جواب: انسان کے گوشت پوست کے جسم کے اندر روشنیوں اور لہروں سے بنا ہوا ایک اور جسم ہوتا ہے۔ اس جسم میں ایک مخصوص مقدار کی وولٹیج گردش کرتی ہے۔ اگر کسی وجہ سے برقی رو کا یہ دور تیز ہو جائے تو ایسے حالات بھی پیدا ہونے چاہئیں کہ اس رو کی تیزی شعوری دنیا میں کہیں استعمال ہو۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو اعصاب پر دباؤ پڑتا ہے اور اس کی شکست و ریخت بھی ہو سکتی ہے۔ یہی صورتحال آپ کو درپیش ہے۔ اس کے تدارک کے لئے روزانہ رات کو 3 چھوہارے دودھ میں بھگو دیں۔ بھگونے سے پہلے ان میں سے گھٹلی نکال دیں۔ صبح نہار منہ چھوہارے کھا لیں اور اوپر سے دودھ پی لیں۔ غذا میں تیز نمک اور مصالحہ دار اشیاء سے پرہیز کریں۔ پندرہ دنوں میں آپ کی حالت معمول پر آ جائے گی۔

وظیفہ مبارک و نقش

دودھ میں بھگوئے ہوئے چھوہارے

ترکیب و طریقہ کار

روزانہ رات کو 3 عدد چھوہاروں کی گھٹلی نکال کر انہیں دودھ میں بھگو دیں۔
صبح نہار منہ چھوہارے کھا لیں اور اوپر سے وہ دودھ پی لیں۔
غذا میں تیز نمک اور مصالحہ دار چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔ 15 دنوں میں حالت بہتر ہو جائے گی۔

احتیاط و قواعد

تیز نمک اور تیز مصالحہ جات سے مکمل پرہیز کریں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital