اداسی، وہم اور خوف کا علاج

Chronic Depression, Anxiety & Obsessive Fear Remedy

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میں ایک شادی شدہ شخص ہوں اور خدا کا شکر ہے آج تک مجھے کوئی غم یا فکر لاحق نہیں ہوئی۔ اس کے باوجود ہر وقت اداس اور بے چین رہتا ہوں۔ وہم اور وسوسوں کی یلغار رہتی ہے۔ بے مقصد خیالات اور تصورات میں ڈوبا رہتا ہوں۔ ڈر اور خوف کے سائے ذہن پر منڈلاتے رہتے ہیں۔ اس ذہنی حالت کی وجہ سے صحت پر اتنا برا اثر پڑا ہے کہ ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا ہوں۔ آپ کوئی ایسا طریقہ تلقین فرما دیں جس سے میں اس گہری دلدل سے باہر نکل آؤں۔ جواب: بالکل تنہائی میں ایک سفید کاغذ لیجئے اور اس کاغذ کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پورے کاغذ پر ضرب کا نشان (X) بناتے چلے جائیں۔ یہاں تک کہ کاغذ ختم ہو جائے پھر اس کاغذ کو جلا دیجئے۔ یہ آپ کی شکایات کا مکمل علاج ہے۔ 41 دن عمل کریں۔

وظیفہ مبارک و نقش

کاغذ پر ضرب (X) کا نشان بنانا

ترکیب و طریقہ کار

بالکل تنہائی میں ایک سفید کاغذ لے کر اس کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پورے کاغذ پر 'X' (ضرب) کے نشانات بناتے چلے جائیں یہاں تک کہ کاغذ بھر جائے۔
پھر اس کاغذ کو جلا دیں۔ 41 روز مسلسل یہ عمل کریں۔

احتیاط و قواعد

عمل تنہائی میں کریں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital